میری شادی کو چار سال ہوگئے، میری ایک بیٹی ہے، اس کے بعد کوئی اولاد نہیں ہے،اولاد کے لیے کوئی دعا روحانی علاج بتادیں!
آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، نیز درج ذیل وظیفہ درجِ ذیل طریقے سے گیارہ دن مسلسل پڑھنے کا اہتمام کریں :
عشاء کی نماز کے بعد سورۃ الضحی سات مرتبہ اوریَافَتّاحُ سو (100) مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پییں بھی اور اپنے آپ پر چھڑکیں بھی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201367
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن