اگر فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو سوشل میڈیا اور یوٹیوب وغیرہ پر نامحرم مرد کو دیکھنا عورت کے لیے کس حد تک جائز ہے؟
واضح رہے کہ یوٹیوب پر تصویر اور ویڈیو دیکھنا ناجائز ہے،اور بغیر ضرورت نامحرم کو دیکھنا شرعاً ناجائز اور گناہ ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے لیے سوشل میڈیا اور یوٹیوب وغیرہ پر جاندار کی تصویر یا ویڈیو دیکھنا ناجائز ہے،اور سوشل میڈیا ،یوٹیوب وغیرہ پر نامحرم کو دیکھنا اگر چہ فتنے کا اندیشہ نہ بھی ہوتب بھی شرعاً ناجائز وحرام ہے،لہذا سائلہ کے لیے اس سے مکمل اجتناب کرنا لازم ہے۔
قرآنِ کریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
" وَقُلْ لِلْمُؤْمِناتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَاّ مَا ظَهَرَ مِنْها وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلى جُيُوبِهِنَّ ".(سورۃ النور، آیت:31)
ترجمہ :
"اور مسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، اور اپنی زینت کو ظاہرنہ کریں، مگرجو اس میں سے کھلارہتاہےاور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہاکریں اوراپنی زینت کو ظاہر نہ ہونے دیں"۔
(بیان القرآن،ج:2، ص:14، ط:میرمحمد کتب خانہ)
الجامع لأحكام القرآن میں ہے:
"فأمر الله سبحانه وتعالى المؤمنين والمؤمنات بغض الأبصار عما لا يحل، فلا يحل للرجل أن ينظر إلى المرأة ولا المرأة إلى الرجل، فإن علاقتها به كعلاقته بها، وقصدها منه".
(سورۃ النور، آیت:31، ج:12، ص:227، ط:دار الكتب المصرية - القاهرة)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"(وأما بيان القسم الثالث) فنقول: نظر المرأة إلى الرجل الأجنبي كنظر الرجل إلى الرجل تنظر إلى جميع جسده إلا ما بين سرته حتى يجاوز ركبته، وما ذكرنا من الجواب فيما إذا كانت المرأة تعلم قطعا ويقينا إنها لو نظرت إلى بعض ما ذكرنا من الرجل لا يقع في قلبها شهوة، وأما إذا علمت أنه تقع في قلبها شهوة أو شكت ومعنى الشك استواء الظنين فأحب إلي أن تغض بصرها منه، هكذا ذكر محمد - رحمه الله تعالى - في الأصل،فقد ذكر الاستحسان فيما إذا كان الناظر إلى الرجل الأجنبي هو المرأة وفيما إذا كان الناظر إلى المرأة الأجنبية هو الرجل قال: فليجتنب بجهده، وهو دليل الحرمة، وهو الصحيح في الفصلين جميعا".
(كتاب الكراهية، الباب الثامن فيما يحل للرجل النظر إليه وما لا يحل له، ج:5، ص:327، ط:رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601101125
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن