عیشل نام رکھنا کیسا ہے؟
عیشل کے معنی کسی مستند لغت میں تلاش کرنے سے نہیں ملے،البتہ «عَشّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور «عاشِل» استعمال ہوتا ہے،اس کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازا لگانے والا"،بچی کے لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں لہذا بہتر یہ ہے کہ لڑکا/لڑکی کے لیے صحابہ/صحابیات کے نام رکھے جائیں۔
اسلامی نامو ں کے لیے ہماری ویب سائٹ کالنک ملاحظہ ہو:
"لسان العرب"میں ہے:
"عشل: العاشل والعاشن والعاكل: المخمن الذي يظن فيصيب."
(ج:11، ص:448، ط:دارصادر)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144406101717
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن