بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

عذبہ نام رکھنا


سوال

’’عذبہ‘‘ (عَذْبَة)   نام ركھنا كيسا ہے؟

جواب

”عذبہ “(عَذْبَة)  كے متعدد  معانی ہیں، جن میں سے ایک ”میٹھا اور خوش گوار پانی“ بھی، اس معنی  کے اعتبار سے   بچی کا یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ   بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام ایسا رکھا جائے  جس سے اسلامی تشخص جھلکتا ہو مثلا صحابیات  رضوان اللہ علیہن اجمعین یا تابعات یا نیک مسلمان خواتین رحمۃ اللہ علیہن کے ناموں پر رکھا جائے۔

 ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جس کالنک  "اسلامی نام "کے عنوان سے  درج ذیل ہے:

اسلامی نام

لسان العرب ميں  ہے:

"عذب: العَذْبُ مِنَ الشَّرابِ و الطَّعَامِ: كُلُّ مُسْتَسَاغٍ. و العَذْبُ: الماءُ الطَّيِّبُ. ماءةٌ عَذْبَةٌ و رَكِيَّة عَذْبَةٌ. وَ فِي الْقُرْآنِ: هَذَا عَذْبٌ فُراتٌ."

 (1 / 583،فصل العين المهملة، ط: دارصادر)

تاج العروس میں ہے:

"(و العذبة بالفتح و) العذبة (بالتحريك و) العذبة (بكسر الثانية)، الأوجه الثلاثة في لسان العرب و نقل عن ابن الأعرابي الوجه الأول وقال: هي الكدرة من الطحلب و العرمض و نحوهم، و قيل: هي (الطحلب) نفسه والدمن يعلو الماء. (و) يقال منه: (ماء عذب ككتف) و ذو عذب أي (مطحلب) أي كثير القذى و الطحلب." 

(3 / 329،فصل العين المهملة، ط: دارالهداية )

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144307100285

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں