بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

بی فور یو گلوبل میں سرمایہ کاری کرنا


سوال

آج کل لوگ بی فور یو گلوبل میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں، شرعی اعتبار سے ہم اس میں انویسٹمنٹ کرسکتے ہیں کہ نہیں؟

جواب

بی فور یو گلوبل نامی ادارہ کے بارے حاصل شدہ معلومات کے مطابق مذکورہ ادارہ کرپٹو کرنسی  میں ٹریڈنگ کرتا ہے، کرپٹو کرنسی چوں کہ اب تک حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ کرنسی نہیں، جس کی وجہ سے اس کرنسی کے جائز یا نا جائز ہونے کے بارے میں تاحال توقف اختیار کیا گیا ہے، لہذا جب تک مذکورہ کرنسی کی حیثیت واضح نہ ہوجائے، اور  مذکورہ ادارے میں سرمایہ کاری کی شرائط واضح نہ ہوجائیں اس  وقت تک اس میں سرمایہ کاری سے اجتناب کیا جائے۔

کرپٹو کرنسی سے قطع نظر  یہ بھی ملحوظ رہے کہ کرنسی کی خرید و فروخت کا نقد (ہاتھ در ہاتھ) ہونا اور جانبین سے مجلسِ عقد میں قبضہ پایا جانا بھی ضروری ہے، جس کا لحاظ کرنسی کی آن لائن خرید و فروخت میں رکھنا تقریباً معدوم ہے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

B4u میں انویسٹمنٹ کرنا

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200173

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں