b4u کے ساتھ کاروبار کرنا جائز ہے؟
مذکورہ ادارے کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق B4U ٹریڈز نامی ادارہ کرپٹو کرنسی کے ذریعہ بزنس کرتا ہے، کرپٹو کرنسی حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے؛ فی الحال اس کرنسی کے جواز و عدمِ جواز پر توقف اختیار کیا گیا ہے، پس جب تک مذکورہ کمپنی کے تمام پہلو مکمل واضح نہ ہو جائیں، اس وقت تک اجتناب کیا جائے۔
ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201676
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن