بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام صحابیات میں سے کسی کے نام پر رکھنا چاہیے


سوال

میری بیٹی کے لیے اسلامی نام بھیج دیں جو کہ عام طور پر نہیں پائے جائیں، جیسا کہ فاطمہ۔ خدیجہ۔ کلثوم۔مریم یہ سارے نام رکھے ہوئے ہیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں بہتر یہ ہے کہ کوئی  اچھے معنی والا  عربی نام یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام  منتخب کرکے رکھا جائے۔ہماری جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کا بھی آپشن ہے، ان میں سے بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ کچھ نام ذیل میں بطورِ نمونہ ذکر کیے جاتے ہیں:

رَملہ، نفیسہ، سعاد،  أرویٰ ، اُمیمہ، اُمامہ،  برزہ، برکہ،  ثویبہ، حمنہ ، رائعہ، عمارہ، عمیرہ،   ملیکہ،  نائلہ،  بریرہ،   رملہ،  عفیفہ، عاتکہ،   بُریَدہ،   تَیما،   جُمانہ،   حَرْمَلہ،   حَزْمَہ،   خَنْساء،   خَوْلَہ،   رُفَیده،   رُمَیثہ،   رُمَیصاء،   سائِبہ،  سارہ،   سَدُوْس،   سُعاد،   سَلاَمہ،   شَیماء،   شُمَیلہ،   قَیْلَہ،   لُبابہ،   ماریہ،   ماوِیَہ،  یُسَیْرَہ۔

فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 144205201251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں