بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کی نماز جنازہ کا طریقہ کار اور اس کی دعا


سوال

 بچے کی نماز جنازہ پڑھانے کا طریقہ کار اور دعا بتا دیجیے؟

جواب

بچہ کی جنازہ کی نماز کا طریقہ عام جنازوں کی نماز کے مثل ہے ،البتہ تیسری تکبیر کے بعد مندرجہ ذیل دعا پڑھنا مسنون ہے:

"‌اللَّهُمَّ ‌اجْعَلْهُ ‌لَنَا ‌فَرَطًا ‌وَاجْعَلْهُ ‌لَنَا ‌أَجْرًا ‌وَذُخْرًا ‌وَاجْعَلْهُ ‌لَنَا ‌شَافِعًا ‌مُشَفَّعًا."

تبیین الحقائق میں ہے:

"(ولا يستغفر لصبي)؛ لأنه لا ذنب له (ولا لمجنون)؛ لأنه مثله (ويقول ‌اللهم ‌اجعله ‌لنا ‌فرطا واجعله لنا أجرا وذخرا واجعله لنا شافعا مشفعا)."

(کتاب الصلاۃ ،باب الجنائز،ج:1،ص:241،ط:دار الکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510101794

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں