کسی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا لازم ہے یا نہیں؟
بچے کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا ضروری نہیں ہے، یہ بات عوام میں مشہور ہے کہ عورت بچہ کی پیدائش پر چالیس دن تک گھر سے نہیں نکل سکتی، اس کی کوئی حقیقت نہیں، ضرورت کے موقع پر گھر سے نکلنا چاہے تو نکل سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200846
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن