بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

اتقی نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

بچی کے واسطے اتقی نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اَتْقیٰ: اسم تفضیل کا صیغہ ہے  جس کا  معنی ہے  سب سے  زیادہ  پرہیز گار۔ اس معنیٰ کے لحاظ سے  اَتْقیٰ  نام رکھ تو  سکتے ہیں ،  تاہم   اس میں ظاہری اعتبار سے بڑھائی/بزرگی کا دعوی ہے؛ اس لیے بچی کا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام اواج مطہرات، بنات طیبات  اورصحابیات رضی اللہ عنھن  کے اسماء میں سے کسی کے نام پہ نام رکھا جائے۔

 المقتضب للمبرد میں ہے:

"ألا ترى أنك تقول: هذا أتقى من هذا، و الأصل أوقى؛ لأنه من وقيت، و كذلك تراث، إنما هو وراث؛ لأنه من ورثت."

(ج: 2، صفحہ: 320، ط: عالم الکتب بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200830

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں