بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

بچی کے لیے کون سا نام رکھا جائے؟


سوال

میری بچی 30 ستمبر 2020 کوپیدا ہوئی ہے۔ اس وقت اور شرعی ودینی لحاظ سے اس کے لیےکوئی مناسب نام تجویزکردیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں صحابیات رضوان اللہ علیہن  کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، جیسے عائشہ، فاطمہ، جُوَیْرِیہ، بَرِیرہ، رَمْلَہ، عاتِکَہ، یسیرہ،  وغیرہ یا عمدہ معانی والے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے،  اچھے معانی کے ناموں کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نامکے عنوان  کے تحت  نام دیکھ لیے جائیں۔

ملحوظ رہے کہ نام رکھنے میں تاریخِ پیدائش، دن و وقت کا حساب  کرنے کی شرعًا کوئی حیثیت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں