بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام زوائنہ / زوینہ رکھنے کا حکم


سوال

زوائنہ نام کا مطلب بتا دیں اور کیا بیٹی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

زوائنہ کا صحیح تلفظ "زُوَينَة"ہے،یہ لفظ عربی میں "زونة" سے بنا ہے، جس کے مختلف معانی میں سے ایک معنیٰ ہے سمجھ دار اور عقلمند عورت۔ لہذا مذکورہ معنیٰ کے لحاظ یہ نام رکھا جاسکتا ہے ، لیکن بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام حضرات صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی  نام پر یا عربی زبان کے کسی اچھے بامعنی نام کا انتخاب کرکے رکھا جائے ۔

اس حوالے سے ویب سائٹ پر موجود " اسلامی نام" کے سیکشن سے  بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ 

القاموس المحیط میں ہے:

"والزونة، بالضم: الزينة، والمرأة العاقلة....وهبة الله بن‌‌زُوَيْنٍ، كزبير: فقيه إسكندراني."

(فصل الزاي، ص:1204، ط:مؤسسة الرسالة للطباعة -بيروت)

تاج العروس میں ہے:

"( {والزونة، بالضم: الزينة) في بعض اللغات. (و) } الزونة: (المرأة العاقلة) ؛.... (وهبة الله ا بن) عبد الله ا بن أبي البركات بن ( {‌زوين، كزبير: فقيه إسكندراني)."

(ج:35، ص:160، ط:دارالهداية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144608100050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں