بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام نیمل naimal رکھنا


سوال

میں نے اپنی لڑکی کا نام  نیمل (naimal) بنت ارشاد رکھا،کسی مولوی صاحب نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، آپ  وضاحت فرمادیں۔

جواب

"نیمل "(Naimal) کا لفظ اردو،عربی اور فارسی کسی لغت میں نہیں مل سکا،البتہ عربی میں "نمل"ـ(Namal)  کا لفظ بطورِ مصدر استعمال ہوتا ہے،جس کے متعدد معنی ہے:  کسی چیز یا جگہ کا چیونٹیوں والا ہونا،  چیونٹیوں کی کثرت ہونا،  پاؤں کا سن ہوجانا اور نتھنے میں ایسی گدگی کا احساس جیسے جسم پر چیونٹی چلنے سے گدگی سے ہوتی ہے، مذکورہ معانی کی وجہ سے "نمل" نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

قاموس الوحید میں ہے:

"نمِل المکانُ نمَلا: کسی جگہ کا بہت چیونٹیوں والی ہونا،یدُ فلان: ہاتھ سن ہو کر ڈھیلا ہوجانا۔"

(مادہ: نمل ،1711،ط: ادارۂ اسلامیات،لاہور)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144608101948

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں