بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

باغ اور کھیت پر کیا واجب ہے؟


سوال

کسی کے  پاس باغ اور کھیت ہو تو اس کے ذمے کیا صدقہ  واجب ہے؟ 

جواب

 اگر  باغ یاکھیت کی  زمین کو بارش یادریا کے پانی سے سینچاجاتا ہو تو اس زمین کی ہرپیداوار میں سے(ہر مرتبہ) دسواں حصہ،یا اس کی قیمت مستحقِ  زکات فقراء کو دیناضروری ہے۔ اور  اگر پانی کا مالیانہ ادا کرکے یا محنت  اور آب  پاشی کرکے ڈول، ٹیوب ویل یاکنواں کے ذریعہ سیراب کیا جاتاہو تو  پھر نصف عشر یعنی پیداور کابیسواں حصہ یا اس کی قیمت   مستحق زکات غرباء کو دینا ضروری ہوگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما زكاة الزروع والثمار وهو العشر."

(كتاب الزكاة، فصل زكاة الزروع والثمار، ج: 2، ص: 53، ط: دار الكتب العلمية)

 وفیہ ایضاً:

"ما سقته السماء ففيه العشر وما سقي بغرب، أو دالية ففيه نصف العشر."

(كتاب الزكاة، فصل شرائط فرضية زكاة الزروع، ج: 2، ص: 56، ط: دار الكتب العلمية)

 وفیہ ایضاً:

"ومنها أي من شرائط المحلية وجود الخارج حتى أن الأرض لو لم تخرج شيئا لم يجب العشر؛ لأن الواجب جزء من الخارج وإيجاب جزء من الخارج ولا خارج محال ومنها أن يكون الخارج من الأرض مما يقصد بزراعته نماء الأرض وتستغل الأرض به عادة فلا عشر في الحطب والحشيش والقصب الفارسي."

(كتاب الزكاة، فصل الشرائط المحلية، ج: 2، ص: 58، ط: دار الكتب العلمية)

 وفیہ ایضاً:

"وكذا النصاب ليس بشرط لوجوب العشر فيجب العشر في كثير الخارج وقليله."

(كتاب الزكاة، فصل الشرائط المحلية، ج: 2، ص: 59، ط: دار الكتب العلمية)

 وفیہ ایضاً:

"فما سقي بماء السماء، أو سقي سيحا ففيه عشر كامل، وما سقي بغرب، أو دالية، أو سانية ففيه نصف العشر."

(كتاب الزكاة، فصل بيان مقدار الواجب من العشر، ج: 2، ص: 62، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144511100058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں