بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بغير زيادتي و نفع كے قرض لينا


سوال

کیا نیشنل بینک سے پانچ لاکھ کا لون لینا جائز ہے  يا  ناجائز ہے؟ اگر واپسی کی رقم بھی پانچ لاکھ ہی ہو۔

جواب

واضح رہے کہ قرض میں اسی مقدار کا لوٹانا ضروری ہوتاہے جتنا کہ  قرض لیا گیا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی کمی بیشی کرنا یا نفع حاصل کرنا از روئے شریعت ناجائز اور حرام ہے، خواہ وہ قرض کسی فرد سے لیا گیا ہو یا  بینک  یا دوسرے مالی ادارے سے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر واقعی مذکورہ بینک آپ کو  پانچ لاکھ روپے  قرض کے طور پر دے رہاہے اور اس پر کوئی نفع اور زیادتی بھی وصول نہیں کررہا ہے تو  ایسی صورت میں اس  سے قرض لیا جاسکتا ہے، اور اگر قرض کی مدت کے دوران یا واپسی کے وقت کسی بھی قسم کی زیادتی یا نفع وصول کررہا ہے تو ایسی صورت میں قرض لینے کی اجازت نہیں ہوگی، اور یہ نفع و زیادتی سود کہلائے گی، جو کہ شرعا حرام ہے،جس سے بچنا انتہائی ضروری ہے،اگرچہ ہماری معلومات کے مطابق کوئی بینک ایسا نہیں ہے کہ جو نفع اور زیادتی کے بغیر اور شرعی اصولوں کے عین مطابق قرض کسی کو دے۔

فتاویٰ  شامی میں ہے:

"(هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه".

(فصل في القرض، ج:5 ص:161، ط: سعید)

:و فيه أيضاً

"فإن الديون تقضى بأمثالها فيثبت للمديون بذمة الدائن مثل ما للدائن بذمته فيلتقيان قصاصًا."

(كتاب الشركة، ج:4، ص:320، ط: سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

"فتعين أن يكون الواجب فيه رد المثل ..... (وأما) الذي يرجع إلى نفس القرض: فهو أن لا يكون فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة على أن يرد عليه صحاحا أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن قرض جر نفعا»؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا وعن شبهة الربا واجب، هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض".

(كتاب القرض، فصل في شرائط ركن القرض، ج:7، ص:395، ط:دار الكتب العلمية)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144511101103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں