مفہوم حدیث ہے: اللہ تعالیٰ اگر کسی بندے کو جنت دینا چاہيے اور اس کے کچھ گناہ ایسے ہوں جس پر اس نے توبہ نہیں کی اور انتقال کر گیا تو اللہ اُسے دنیا میں بدنام کر دیتا ہے ، تاکہ اس پر لعن طعن کرنے والوں کی نیکیاں اُس کو دے دے اور اس کے گناہ اُن لعن طعن کرنے والوں کو اور اس طرح اُنہیں جنت میں داخل کیا جائے گا۔
مسند احمد میں کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے ؟ نیز اگر موجود ہے تو وضاحت فرما دیں اور اگر حدیث کا حوالہ مل جائے تو مشکور ہوں گا۔
سوال میں مذکور مضمون پر مشتمل کوئی حدیث ہمیں کتب احادیث وغیرہ میں نہیں مل سکی، لہذا جب تک كسي معتبر سند سے يه مضمون حدیث سے ثابت نہ ہوجائے، اس کے بیان سے احتراز کيا جائے ۔
فقط وا للہ اعلم
فتوی نمبر : 144601101639
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن