بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بگلہ کھانے کا حکم


سوال

کیا بگلہ حلال ہے؟

جواب

جو پرندے پنجوں سے شکار کر کے کھاتے ہیں ان کا کھانا حلال نہیں، اور جو ایسے نہیں ہیں ان كا كھانا حلال ہے، بگلہ چوں کہ پنجوں سے شکار کر کے نہیں کھاتا؛ اس لیے اُس کا کھانا حلال ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"والطير وهو كل ‌ذي ‌ناب ‌من ‌السباع وكل ذي مخلب من الطير لما روي في الخبر المشهور عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن أكل كل ‌ذي ‌ناب ‌من ‌السباع وكل ذي مخلب من الطير» ، وعن الزهري - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «كل ‌ذي ‌ناب ‌من ‌السباع حرام» ... وما لا مخلب له من الطير فالمستأنس منه كالدجاج والبط والمتوحش كالحمام والفاختة والعصافير والقبج والكركي والغراب الذي يأكل الحب والزرع والعقعق ونحوها حلال بالإجماع"

(کتاب الذبائح والصیود ، ‌‌المأكول وغير المأكول من الحيوانات ، جلد : 5 ، صفحه : 39 ، طبع : دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144511102254

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں