کیا بھائی کو صدقہ فطر دے سکتے ہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں بھائی اگر غریب اور مستحق زکوٰۃ ہو تو ایسے بھائی کو صدقہ الفطر دینا نہ صرف جائز بلکہ اولی ہے، اس لیے یہ دوہرے اجر ( صدقہ اور صلہ رحمی )کا باعث ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة".
(کتاب الزکوۃ ،باب مصرف الزکوۃ،ج:2،ص:346، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609102429
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن