بہن کو صدقہ دے سکتے ہیں؟
بہن کو نفلی صدقات دینا بہرصورت جائز ہے، اور اگر وہ مستحقِ زکاۃ ہو تو اسے صدقاتِ واجبہ (فدیہ، صدقہ فطر، کفارہ) اور زکاۃ دینا بھی جائز ہے، اس میں صلہ رحمی کا بھی ثواب ہوگا، البتہ اگر بھائی پر بہن کا نفقہ لازم ہو تو نفقہ کی مد میں زکاۃ ادا نہ کرے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 47):
"وأما صدقة التطوع فيجوز صرفها إلى الغني؛ لأنها تجري مجرى الهبة."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201045
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن