بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بیعت کے بعد معمولات پر پابندی نہ ہو تو


سوال

کیابیعت ہونے کے بعد معمولات پر مکمل پابندی نہ ہو پانے پر وہ شخص گناہ گار ہوگا؟ نیز کیا بیعت ٹوٹ جائے گی؟

جواب

بیعت ہونے کے بعد معمولات پر پابندی نہ کرنے سے آدمی گناہ گار نہیں ہوگا،اور نہ ہی بیعت ٹوٹے گی،  البتہ بيعت كے فوائد اور روحانی ترقی سے محروم ہو جائے گا، ليكن مريد کو چاہیے کہ  اپنا حال اور كيفيات  شیخ کے سامنے پیش کرتا رہے،اور حتی الامکان اخلاص کے ساتھ ان کی ہدایات اور نصائح پر عمل پیرا ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511102525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں