بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 ذو القعدة 1446ھ 29 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

بینڈ باجے والے کرایہ پر دینا اور اس کی آمدنی کا حکم


سوال

میرا بھائی پارٹ ٹائم میں شادی بیاہ پر بینڈ باجے والے اور گھوڑےگاڑی کی سروس دیتا ہے، کیا اس کی یہ آمدنی حلال ہے؟

جواب

شادی بیاہ کے موقع پر گھوڑا گاڑی کی سروس  فراہم کرنا، اور اس کے عوض اجرت لینا جائز ہے، تاہم بینڈ  باجے کی سہولت  فراہم  کرنا،  گناہ کے کام کی معاونت  کرنا ہے، جوکہ حرام ہے،  اور حرام کام کی اجرت  لینا بھی حرام ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں  آمدنی کا وہ حصہ جو بینڈ باجے کی فراہمی  کا عوض ہو، وہ حرام ہوگا، جب کہ گھوڑا گاڑی فراہم کرنے کی اجرت حلال ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) لا (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي) ولو أخذ بلا شرط يباح مطلب في الاستئجار على المعاصي (قوله مثل الغناء) بالكسر والمد الصوت، وأما المقصور فهو اليسار صحاح (قوله والنوح) البكاء على الميت وتعديد محاسنه (قوله والملاهي) كالمزامير والطبل، وإذا كان الطبل لغير اللهو فلا بأس به كطبل الغزاة والعرس لما في الأجناس: ولا بأس أن يكون ليلة العرس دف يضرب به ليعلن به النكاح، وفي الولوالجية: وإن كان للغزو أو القافلة يجوز إتقاني ملخصا. (قوله يباح) كذا في المحيط."

(کتاب الاجارۃ، ج: 6، ص: 55، ط: سعید)

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"وقوله : {وتعاونوا على البر والتقوى ولاتعاونوا على الإثم والعدوان} يأمر تعالى عباده المؤمنين بالمعاونة على فعل الخيرات، وهو البر، وترك المنكرات وهو التقوى، وينهاهم عن التناصر على الباطل، والتعاون على المآثم والمحارم."

(سورہ مائدہ، آیت 2، ج:3، ص:10، ط:دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144610100088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں