بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

بینک اکاونٹ میں سودی رقم کا حکم


سوال

میرا بینک میں کھاتا کھلا ہوا ہے۔ اس میں 1 ہندوستانی روپیہ ہے، پھر میں نے دیکھا تو 77 روپے آئے ہوئے ہیں، اور وضاحت ہے کہ یہ سود کے ہیں، میں کیا کروں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں بینک انتظامیہ سے بات چیت کرکے اگر سودی رقم ہٹوا سکتے ہیں تو ہٹوا لیں، یا اگر اکاؤنٹ سیونگ ہے تو اُسے کرنٹ اکاؤنٹ سے تبدیل کردیں، اگر نہیں ہٹوا سکتے تو ان پیسوں کو اکاؤنٹ سے نکال کر وصول نہ کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں