میرا اکاؤنٹ بینک اسلامی میں ہے، مجھے ہر ماہ کچھ رقم منافع کے طور پر حاصل ہوتی ہے، مجھے اس رقم کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ اس کو میں استعمال کرسکتا ہوں یا نہیں ؟ ویسے میں یہ رقم کسی غریب کو دے دیتا ہوں!
مروجہ اسلامی بینکوں کے تمام معاملات شریعت کے مطابق نہیں، جس کی وجہ سے وہاں سے حاصل شدہ منافع حلال نہیں ہے، لہٰذا ان بینکوں میں بھی منافع بخش اکاؤنٹ کھولنا جائز نہیں ہے، اور اس سے ملنے والا نفع وصول کرنا اور اس کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے،اگر لاعلمی میں وصول کرلیا تو کسی غریب کو ثواب کی نیت کے بغیر دینا ہی اس کا مصرَف ہے۔ لہٰذا اولاً آپ سیونگ اکاؤنٹ بند کروادیجیے یا ضرورت ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ میں تبدیل کروالیجیے، اور جب تک یہ اکاؤنٹ تبدیل نہ ہو اس میں سے نفع کی رقم وصول ہی نہ کیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201239
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن