بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام سیدہ زہرا رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 میں اپنی بیٹی کا نام سیدہ زهراء رکھنا چاہتا ہوں؟ اور یہ بھی بتائیں کہ زهراء زبر کے ساتھ ہوگا یا پیش کے ساتھ ؟

جواب

زہرا نام کا  درست تلفظ " زَہرَاء" ہے، اس کے معنی ہے: حسین عورت۔  (القاموس الوحدید، المادۃ: ز/ ہ/ ر، ص:722، ط:ادارۃ الاسلامیات)

یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے،لہذا آپ اپنی بیٹی کا نام زہرا رکھ سکتےہیں اور اگر آپ سید ہیں تو  "سیدہ زہرا "  نام بھی  رکھ  سکتے  ہیں۔ سید نہیں ہیں تو  نام میں "سیدہ"  کا لفظ شامل نہ کریں۔

تاج العروس عن جواہرالقاموس میں ہے:

"والزَّهْرَاءُ: المرأة المشرقة الوجه والبيضاء المستنيرة المشربة بحمرة".

(حرف الزاء، المادّۃ: ز/ ہ/ ر، ج: ۱۱، صفحہ: ۴۷۹، ط: دارالہدایۃ)

الإصابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"فاطمة الزهراء: بنت إمام المتقين رسول الله: محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم الهاشمية صلى الله على أبيها وآله وسلم ورضي عنها.كانت تكنى أم أبيها بكسر الموحدة بعدها تحتانية ساكنة. ونقل بن فتحون عن بعضهم بسكون الموحدة بعدها نون وهو تصحيف وتلقب الزهراء".

(حرف الغین المعجمة، القسم الاول، ج: ۴، صفحہ: ۳۸،  ط: دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101406

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں