قربانی کا جانور بیمار ہوجاۓ تو کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی جانور ایسا بیمار ہوگیا کہ وہ کم زوری اور لاغر پن کی وجہ سے قربان گاہ تک اپنے پاؤں پر چل کر نہیں جا سکتا تو ایسے بیمار اور کم زور جانور کی قربانی کرنا درست نہیں ہے،لیکن اگر ایسا بیمار نہ ہو اور اپنے پاؤں پر چل سکتا ہو تو ایسی بیماری کی وجہ سے کوئی حرج نہیں،ایسے جانور کی قربانی کرنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201266
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن