بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیمار کے لیے وظیفہ


سوال

میں ایک لاعلاج مرض میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ لاعلاج مرض سے شفا کے لئے کوئی مجرب اور مسنون عمل تجویز فرما دیں۔اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے۔نیز یہ بھی بتا دیں کہ یہ وظیفہ میری بیوی میرے لئے پڑھ سکتی ہے۔

جواب

حقوق اللہ ، حقوق العباد اور حلال غذا کے اہتمام کے ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ اور سورہ تکویر (اذ الشمس کورت، پارہ عم) تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتے رہیں۔

نیز آیاتِ شفا پڑھ کر پابندی سے دم کیجیے، اور جو بھی خوراک (کھانا پینا) لیں اس پر یہ آیات پڑھ کردم کرکے لیجیے، آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

1: {وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ} [التوبة: 14:9]
2: {وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ} [یونس: 57:10]
3: {يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ‌} [النحل: 69:16]
4: {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ}  [الإسراء: 82:17]
5: {وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِیْنِ} [الشعراء: 80:86]
6: {قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَآءٌ} [حٰم السجدة: 41:44] (اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم" تالیف ڈاکٹر محمد عبدالحی " صاحب رحمۃ اللہ علیہ)

آپ کے لیے آپ کی اہلیہ بھی مذکورہ وظائف پڑھ سکتی ہیں، اللہ تعالیٰ کی ذات سے قوی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ بہتر فرمائیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں