بغیر موسیقی اور مرد و عورت کے اختلاط کے صرف اقرباء کو بلا کر کیک وغیرہ کاٹ کر سال گرہ منانا جائز ہے؟
اگر سال گرہ منانے میں خرافات اور ناجائز امور سے اجتناب کیا جائے اور بطورِ شکرانہ یا ایک تاریخی یادگار کی تقریب کے طور پر اعزہ و اقرباء جمع ہوجائیں تو فی نفسہ اس کی گنجائش ہے۔
کفایت المفتی میں ہے :
’’یادگار سال (عمر) کے لیے ڈورے میں گرہ باندھنا، بکرے ذبح کرنا، مہمان داری کرنا۔
(جواب) سال گرہ منانا کوئی شرعی تقریب نہیں ہے، ایک حساب اور تاریخ کی یادگار ہے، اس کے لیے یہ تمام فضولیات محض عبث اور التزام مالایلتزم میں داخل ہیں‘‘۔
(۹ / ۸۴، دار الاشاعت)
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200535
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن