کیا بہن اپنے بھائی کا عقیقہ کر سکتی ہے؟
بصورتِ مسئولہ عقیقے کا اصل حق بچے کے والد کا ہے ، اگر والد کے بجائے بچے کی بہن بخوشی اپنے بھائی کا عقیقہ کرنا چاہتی ہے اور والد بھی اس پر راضی ہیں یا وہ موجود نہیں تو شرعًا یہ درست ہے ، اس میں شرعًا کوئی قباحت نہیں ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201159
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن