کیا بیٹی کا نام ’’شانزے‘‘ رکھنا درست ہے اور اس نام کے کیا معنی ہیں؟
کسی عربی یا اردو لغت میں ’’شانزے‘‘ کا معنیٰ نہیں ملا، "شانزے لیزے" پیرس کا مشہور زمانہ ایونیو ہے، بظاہر فرنچ زبان کا لفظ ہے، بہرحال اگر کسی دوسری زبان میں اس کے کوئی اچھے معنیٰ ہونا معلوم ہوجائیں تو اس نام کا رکھنا درست ہوگا، تاہم پھر بھی پسندیدہ یہی ہوگا کہ بچی کا نام کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا یا کسی نیک خاتون کے نام پر رکھا جائے۔ اور اگر اس نام کا معنٰی معلوم نہ ہو تو یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہوگا، اس کے بجائے بچی کا نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ لیں۔
ناموں کے سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
ملاحظہ:اسلامی نام کے سلسلے میں ہماری ویب سائٹ سے استفادے کےلیے یہ لنک استعمال کریں۔
فتوی نمبر : 144212201697
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن