بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ کی عدت کے خرچے کا حکم


سوال

اگر بیوی کا شوہر فوت ہو جاۓ تو دوران عدت بیوی کو خرچہ کون دے گا؟

جواب

بيوه عدت کے دوران اپنا خرچہ خود برداشت کرے گی ،شوہر کی میراث سے جو حصہ ملا ہے اس سے نفقہ کا انتظام کرے،اگر وہ ناکافی ہو تو کوئی اوررشتہ دار اس کا انتظام کرے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"‌لا ‌نفقة ‌للمتوفى عنها زوجها سواء كانت حاملا، أو حائلا إلا إذا كانت أم ولد، وهي حامل فلها نفقة من جميع المال كذا في السراج الوهاج."

(کتاب الطلاق،الباب السابع عشر فی النفقات،ج:1،ص:558،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144510101379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں