بہن بھائی کو زکوۃ دے سکتی ہے؟ بھائی بھائی کو دے سکتا ہے؟
اگر سگا بھائی مستحق زکوۃ ہے تو اس کو زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے، بلکہ اس کو زکوۃ کی رقم دینا زیادہ باعث ثواب ہوگا، زکوۃ کی ادائیگی کا ثواب الگ اور رشتہ داری کا لحاظ رکھنے اور صلہ رحمی کرنے کا ثواب الگ۔
فتوی نمبر : 144109202404
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن