ایک شخص کے تین بیٹے ہیں، ان میں سے ایک علیحدہ رہ رہا ہے، والد اور بھائیوں سے، اور باپ نے ان دو بھائیوں کو اپنی جائیداد کا مکمل اختیار دیا ہے، اب یہ دو بھائی اپنے اس تیسرے بھائی کو جو کہ مستحق زکات ہے زکات دے سکتے ہیں کہ نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں جب مذکورہ بھائی اپنے بھائیوں سے علیحدہ رہ رہا ہے، اور زکات کا مستحق بھی ہے، تو اس کو زکات دینا جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"قید بالولاد لجوازه بقیة الأقارب کالإخوة و الأعمام و الأخوال الفقراء بل هم أولی؛ لأنه صلة وصدقة".
(کتاب الزکوۃ، باب المصارف، ج:2، ص:346 ، ط:ایچ ایم سعید)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144603102603
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن