بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے ساتھ مستی مذاق میں انزال ہونے کی صورت میں روزہ کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ مستی مذاق کرتےہوئےاگربندےکا بغیردخول (Without intercorse)کےانزال(Discharge)ہوجائے،توروزہ کاکیاحکم ہے ؟اورکیاکفارہ ہے ،  جب کہ بندہ مسافربھی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  باہمی اختلاط سے بغیر دخول کے انزال سے روزہ فاسد ہوجاتاہے،   روزے کی صرف  قضاہے،کفارہ نہیں ہے،  خواہ وہ مسافر ہو یا مقیم ہو۔

ملتقی الابحرمیں ہے:

"ولووطئ ميتة أوبهيمة ، أو في غير السبيلين ،أو قبل أو لمس إن أنزل أفطر وإلا فلا."

(كتاب الصوم، باب موجب الفساد، ص: 200، ط: مؤسسة الرسالة)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فلو سافر نهارًا لايباح له الفطر في ذلك اليوم، و إن أفطر لا كفارة عليه بخلاف ما لو أفطر ثم سافر، كذا في محيط السرخسي."

(كتاب الصوم، الباب الخامس: في الأعذار التي تبيح الإفطار، ج: 1، ص: 206، ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102494

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں