بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے مہر 93000 پر قربانی کے وجوب کا حکم


سوال

ہم چار بھائی اکھٹے رہتے ہیں اور میراکوئی کاروبار یا ملازمت نہیں ہے ،میری بیوی کا حق مہر 93000 روپے ہے ،کیا اس پر قربانی واجب ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بیوی کے پاس اگر اس کے علاوہ کوئی نقد رقم ،سونا، چاندی یا ضرورت سے زائد سامان نہیں ہے تو بیوی پر بہر صورت یعنی  مہر وصول ہو ا ہو یا نہ ہوا ہو ،معجل ہو یا مؤجل ہو  قربانی واجب نہیں ہے،اس لیے کہ مذکورہ رقم قربانی کے نصاب تک نہیں پہنچ رہی ہے،البتہ اگریہ رقم عورت نے وصول کرلی ہواور اس  کے ساتھ سونا ،چاندی یا ضرورت سے زائد اتنا سامان ہو جس کی مالیت اس رقم کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ  جائے تو سائل کی بیوی پر قربانی لازم ہوگی ۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"المرأة تعتبر موسرة بالمهر إذا كان الزوج مليا عندهما، وعلى قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - الآخر لا تعتبر موسرة بذلك قيل: هذا الاختلاف بينهم في المعجل الذي يقال له بالفارسية (دست بيمان) ، وأما المؤجل الذي سمي بالفارسية (كابين) فالمرأة لا تعتبر موسرة بذلك بالإجماع۔"

(کتاب الذبائح، الباب الاول فی تفسیر الاضحیۃ، ج:5،ص:292،ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512100379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں