بیوی کا پستان چوسنا جائز ہے یا نہیں؟
بیوی کا پستان چوسنا جائز ہے، لیکن اگر اس دوران دودھ نکل آئے تو دودھ پینا حرام ہے؛ کیوں کہ دودھ عورت کے بدن کا جز ہے اور اجزائے انسانی کا کھانا پیناجائزنہیں ہے۔ بچوں کے لیے مدتِ رضاعت میں ضرورت کی وجہ سے دودھ پینے کی اجازت دی گئی ہے۔
الدر المختار میں ہے:
"مصّ رجل ثدي زوجته لم تحرم."
(كتاب النكاح، باب الرضاع ص:204 ،ط: دار الكتب العلمية، الطبعة: الأولى، 1423هـ=2002م)
درر الحكام شرح غرر الاحكام میں ہے:
"وقال في شرح المنظومة: الإرضاع بعد مدته حرام؛ لأنه جزء الآدمي والانتفاع به بغير ضرورة حرام على الصحيح."
(كتاب الرضاع، ما يحرم بالرضاع (1/ 356)،ط. دار إحياء الكتب العربية)
فقط، واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200890
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن