بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنی بیوی کی بہن کو گود لینا


سوال

کیا کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن کو گود لے سکتا ہے،  یعنی لے پالک بنا سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن کو گود لے اور اس کو لے پالک بنائے تو  بڑی ہونے کے بعد وہ بچی اس کے لیے نامحرم ہی شمار ہوگی اور دونوں کا آپس میں پردہ کرنا لازم ہوگا، بہر حال بیوی کی بہن  کو لے کر پالنا جائز ہے۔ البتہ اگر بیوی اپنی چھوٹی بہن کو دودھ پلادے تو  اس کی بہن  اس کے شوہر کی رضاعی بیٹی بن  جائے گی اور اس صورت میں دونوں کا پردہ کرنا لازم نہیں  ہوگا۔

سنن ابن ماجه ت الأرنؤوط (3/ 119):

"عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب".

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144207201591

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں