بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بور میں چوہا گرجائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

بور میں چوہا گرا لیکن نکل نہیں سکا اب کتنے دن بعد پاکی کا حکم لگے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر بور سے چوہے کا نکالنا ممکن ہو تو چوہا نکال کر بور کا تمام پانی بھی نکالا جائے، اگر تمام پانی نکالنا ممکن نہیں ہے کہ نیچے سے مستقل پانی آرہا ہو تواندازہ سے  اتنا پانی نکال لیا جائے  کہ جتنا پانی چوہے کے گرتے وقت بور میں موجود ہو۔

  اور اگربور سے چوہے کو نکالنا ممکن نہ ہو تو جس وقت  اس کے بارے میں یہ یقین ہوجائے کہ وہ  گل سڑ کر ختم ہوچکا ہو گا  اس  کے بعد  مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق پانی نکالنے سے وہ بور پاک ہوجائےگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ينزح كل مائها) الذي كان فيها وقت الوقوع ذكره ابن الكمال (بعد إخراجه) لا إذا تعذر كخشبة أو خرقة متنجسة.

(قوله: إلا إذا تعذر إلخ) كذا في السراج. واعترضه في البحر بأن هذا إنما يستقيم فيما إذا كانت البئر معينا لا تنزح وأخرج منها المقدار المعروف، أما إذا كانت غير معين فإنه لا بد من إخراجها لوجوب نزح جميع الماء. اهـ

أقول: قد يتعذر الإخراج وإن كان الواجب نزح الجميع؛ لأن الواجب الإخراج قبل النزح لا بعده كما علمته (قوله: متنجسة) نعت لكل من الخشبة والخرقة، وإنما أفرده للعطف بأو التي هي لأحد الشيئين، وأشار بقوله متنجسة إلى أنه لا بد من إخراج عين النجاسة كلحم ميتة وخنزير. اهـ ح. قلت: فلو تعذر أيضا ففي القهستاني عن الجواهر: لو وقع عصفور فيها فعجزوا عن إخراجه فمادام فيها فنجسة فتترك مدة يعلم أنه استحال وصار حمأة، وقیل مدة ستة أشهر. اهـ"

 (‌‌کتاب الطہارۃ،باب المیاہ،فصل في البئر،1/ 212،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100696

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں