بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام ’’سمرا‘‘ رکھنا


سوال

کیا میں اپنی بیٹی کانام ’’سمرا ‘‘(Simra)رکھ سکتاہوں  ؟

جواب

"سِمرا"(سین کے زیر کے ساتھ):کتب لغت  میں ا س تلفظ سے اس کا کوئی معنی نہیں ملا،البتہ"سَمرا"(سین پر زبر اور ميم پر سكون کےساتھ ):اس کے معنی ہیں :’’عشاء کےبعد باتوں کی محفل لگانا‘‘،اور اسی طرح "سَمراء"(سین پر زبر،میم ساكن اور آخر میں ہمزہ کے ساتھ): ـ’’ گندم گوں رنگ ہونا،سفیدی سیاہی کے درمیان رنگ والا ہونا (القاموس الوحيد،ص:799،ط:اداره اسلاميات)لہٰذا  سَمرا (سین کے زبر کے ساتھ)اور سَمُرا  (سین پر زبر،میم ساکن اور آخر میں ہمزہ کے ساتھ)بامعنی نام ہیں اور اس معنی والے نام   رکھے جاسکتے ہیں ،تاہم بہتر یہ ہے کہ صحابیات کےنام پر یا اچھے معنی والے نام رکھے جائیں ۔

ہماری جامعہ کی  ویب سائٹ پر  ’’اسلامی نام‘‘ کے عنوان سے اچھے اور بامعنی نام موجود ہیں ،ذیل میں اس کا لنک دیا جاتاہے۔

اسلامی نام

تاج العروس میں ہے:

"(وسمر) يسمر (سمرا) ، بالفتح، (وسمورا) ، بالضم: (لم ينم) ، وهو سامر، (وهم السمار والسامرة) . (و) في الكتاب العزيز: {مستكبرين به سامرا تهجرون} (المؤمنون: 67) والسامر: الجماعة من الحي يسمرون ليلا...... (و) السمر أيضا: (حديثه) ، أي حديث الليل خاصة، وفي حديث: (السمر بعد العشاء) ، هاكذا روي محركة من المسامرة، وهي الحديث بالليل، ورواه بعضهم بسكون الميم، وجعله مصدرا".

(مادة: س۔م۔ر،ج:12،ص:72،ط:دار إحياء التراث العربي)

وفيه أيضا:

"«قال الأصمعي: السمر عندهم: (الظلمة) والأصل اجتماعهم يسمرون في الظلمة، ثم كثر الاستعمال حتى سمووا الظلمة ‌سمرا. (والسامر: مجلس السمار، كالسمر) محركة، قال الليث: السامر: الموضع الذي يجتمعون للسمر فيه، وأنشد: وسامر طال فيه اللهو والسمر»".

(مادة:س۔م۔ر،ج:12،ص:72،ط:دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101426

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں