اگر کسی کی اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوں تو کیا اس شخص کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجاتی ہے ؟
صورتِ مسئولہ ميں چچي سے زنا كی وجہ سے زانی پر اس كی بيوی (اگر وہ چچی کی بیٹی یا ماں کے علاوہ کوئی اور ہے)حرام نہیں هوگی، البتہ زنا کی وجہ سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوگئی، لہذا اب چچی كی بيٹی يااس كی ماں سے نكاح جائز نہيں ہوگا۔
الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:
"(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لا يمنع الحرارة ....(وفروعهن)مطلقاً."
(الدر المختار مع رد المحتار،32/3، سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144306100209
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن