بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

چائے پیتے ہوئے قرآن کی تلاوت کرنا


سوال

کیا چائے پیتے ہوئے قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں؟

جواب

قرآن مجید کی تلاوت کے دوران کوئی چیز کھانا یا پینا  ادب کے خلاف ہے، اس لیے قرآن کی عظمت کا استحضار کرتے ہوئے کھانے پینے سے فارغ ہوکر منہ صاف کرکے اطمینان سے تلاوت کرنی چاہیے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و قال ط: ويؤخذ منه كراهة التحريم في المسجد للنهي الوارد في الثوم والبصل وهو ملحق بهما، والظاهر كراهة تعاطيه حال القراءة لما فيه من الإخلال بتعظيم كتاب الله تعالى اهـ."

(كتاب الأشربة،ج:6،ص:461،ط:سعيد)

 الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"يكره قطع القراءة لمكالمة أحد، قال الحليمي: لأن كلام الله لا ينبغي أن يؤثر عليه كلام غيره، وأيده البيهقي بما في الصحيح كان ابن عمر إذا قرأ القرآن لم يتكلم حتى يفرغ منه، وكره أيضا الضحك والعبث والنظر إلى ما يلهي."

(تلاوۃ،‌‌قطع القرآن لمكالمة الناس،ج:13،ص:258،ط:وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية - الكويت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603101182

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں