چاند مبارک کہنا کیسا ہے؟
عید یا رمضان المبارک کی چاند رات کی مبارک باد دینا اس رات کے بابرکت ہونے کی دعا دینا ہے جو کہ بذاتِ خود جائز ہے، لیکن اس کا اہتمام و التزام درست نہیں، اور نہ ہی اس میں کوئی ثواب ہے، لہذا مبارک باد کے پیغامات ارسال کرنے کی بجائے اس قیمتی رات کو عبادت میں صرف کرنا چاہیے، البتہ ہر مہینہ کا چاند دیکھ کر اپنے لیے خیر و برکت کی مسنون دعا کرنا ثابت ہے، اس کا اہتمام کرناچاہیے۔ فقط واللہ اعلم
نیا چاند دیکھ کر پڑھنے کی مسنون دعا درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیے:
فتوی نمبر : 144109200010
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن