بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

چند قطرے دودھ پلانے سے حرمتِ رضاعت کا ثبوت


سوال

کیا رضاعی رشتہ کے لیے دودھ پینے یا پلانے کی مقدار یا تعداد بھی شرط ہے؟ یعنی کتنی دفعہ اور کتنا دودھ پیا؟

جواب

حرمتِ  رضاعت کے ثبوت کے لیے  مدتِ  رضاعت میں صرف ایک مرتبہ ایک ہی قطرہ دودھ کا پینا یا پلانا بھی  کافی ہے،کئی دفعہ پلانا یا کئی قطرے یا پی بھر کر دودھ  پلانا ضروری نہیں۔

فتاوى هندية میں ہے:

’’قليل الرضاع وكثيره إذا حصل في مدة الرضاع تعلق به التحريم، كذا في الهداية. قال في الينابيع: والقليل مفسر بما يعلم أنه وصل إلى الجوف، كذا في السراج الوهاج.‘‘

( 1/ 342 ط: دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101565

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں