کون سی چھپکلی کو مارنا جائز اور باعثِ ثواب ہے؟ عام طور پر گھروں میں جو چھپکلی ہوتی ہے، کیا اس کو مارنا جائز ہے؟
آج کل عام طور پر گھروں میں جو چھپکلی ہوتی ہے، اس کو مارنا جائز بلکہ باعثِ ثواب ہے؛ کیوں کہ یہ ایک موذی جانور ہے، رسول اللہ ﷺ نے اس کو مارنے کی اجازت دی، بلکہ حکم دیا ہے اور اس کے مارنے پر ثواب بھی بیان کیا گیا ہے، یہاں تک کہ اگر پہلی ضرب میں ماردیا جائے تو اس پر ثواب کی بڑی مقدار بیان کی گئی ہے، دوسری ضرب مارنے پر اس سے کم ہے اور تیسری میں اس سے کم ہے۔
"عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قتل وزغةً في أول ضربة فله كذا وكذا حسنة، ومن قتلها في الضربة الثانية فله كذا وكذا حسنة، لدون الأولى، وإن قتلها في الضربة الثالثة فله كذا وكذا حسنة، لدون الثانية»".
(صحیح مسلم 4/ 1758، باب استحباب قتل الوزغ، برقم: 2240، ط: داراحیاء التراث العربی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200050
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن