سگریٹ نسوار کاحکم کیاہے?
سگریٹ اور نسوار کا استعمال عام حالات میں مکروہِ تنزیہی ہے، نہ توحرام ہے اور نہ ہی بالکل مباح، ایسا مباح بھی نہیں جیسے کھانا، پینا اور ایسا حرام بھی نہیں، جیسے شراب وغیرہ۔
لیکن سگریٹ وغیرہ کی بدبو کے ساتھ مسجد میں داخل ہونا مکروہِ تحریمی ہے، مسجد میں داخل ہونے سے پہلے منہ سے بدبو زائل کی جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201035
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن