بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

فیول کارڈ کسی دوسرے کو فروخت کرنے کا حکم


سوال

ہماری کمپنی ہمیں 120 لیٹر کا فیول کارڈ فراہم کرتی ہے،مگر میرا پیڑول کا خرچ تقریباً30لیٹرہے،کیا میں  بقیہ90 لیٹر کسی کو بھی فروخت کرسکتا ہوں یا کسی پیٹرول پمپ کو فروخت کروں؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں کمپنی کی جانب سے جو " فیول کارڈ " دیا جاتا ہے  اس کے استعمال میں اگر کمپنی کی جانب سے صارف کو مکمل اختیار دے دیا جاتاہے کہ وہ اسے جیسے مرضی خرچ کرے ، تو صارف کو  اختیار ہے چاہے فیول  کارڈکسی کو رقم کے عوض  دے ، یا بلاعوض کسی کو استعمال کے لیے دے دے ، اور اگرکمپنی کی جانب سے کسی قسم کا معاہدہ یا شرائط موجود نہ ہوں تو  اپنے ذاتی استعمال کے علاوہ اگر اس فیول کارڈ کو دوسرے شخص کے استعمال میں لانا چاہے، تو کمپنی سے صراحتاً اس بارے میں اجازت لے لے۔

 مجلۃ الأحکام العدلیہ میں ہے:

"يتصرف صاحب الملك المستقل في ملكه كيفما شاء فأصحاب الملك المشترك يتصرفون أيضا بالاتفاق كذلك."

(الکتاب العاشر الشرکات، الباب الاول، الفصل الثانی، ص: 206، ط:  نور محمد، كارخانه تجارتِ كتب، آرام باغ، كراتشي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510102078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں