کاسمیٹکس کا کاروبار کرنا کیسا ہے ؟اگر حلال ہے تو اس کی صورت اور اگر حرام ہے تو اس کی صورت کیا ہے ؟
کاسمیٹکس (میک اپ اور بناؤ سنگھار کی اشیاء) کی خرید و فروخت کے جواز اور عدم جواز میں اصول یہ ہے کہ اگر یہ اشیاء حلال چیزوں سے بنائی گئی ہوں اور پاک ہوں اور ان کا استعمال بھی جائز مقاصد کے لیے ہوتا ہو جیسے فیشل کریم وغیرہ تو ان کی تجارت اور استعمال جائز ہے، اور اگر حرام یا ناپاک اشیاء سے بنائی گئی ہوں یا بنائی گئی تو پاک اشیاء سے لیکن ان کا استعمال ناجائز صورتوں کے ساتھ خاص ہو جیسے بھنویں تراشنے کا سامان وغیرہ ، تو ان کی تجارت کرنااوران کا استعمال کرنا جائز نہیں ۔
فتاوٰی شامی میں ہے:
"والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع."
(كتاب البيوع ،باب بيع الفاسد، 5 /69، ط: سعید)
الأشباه والنظائر ميں ہے:
"الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم."
(القاعدة الثامنة،ص:60،ط:دارالكتب العلمية)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144404100982
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن