آج کل قطر میں ہم کرونا کی وجہ سے ہم گھرپر جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں، کیا عید کی نماز بھی گھر پر پڑھ سکتے ہیں یعنی امام کےعلاوہ 20 آدمی ہیں، جو شرائط جمعہ کی نماز کی ہیں، وہی عید کی بھی ہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر قطر میں جمعہ و عیدین مساجد و عید گاہ میں ادا کرنے کی تاحال اجازت نہ ہو تو اس صورت میں گھر میں ہی عید کی نماز ادا کرلی جائے۔ عید کی جماعت میں کم از کم دو افراد کافی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
گھر میں عیدین کی نماز ادا کرنا
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200286
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن