روزے کی حالت میں کلی کرتے ہوئےپانی بھول کر حلق میں چلا گیا اور پانی داخل ہونے کے بعد روزہ یاد آیا تو کیا روزہ باقی ہے یا ٹوٹ گیا ہے ؟
صورت مسئولہ میں کلی کرتے وقت پانی حلق کے اندر چلا گیا اور روزہ یاد نہیں تھا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر روزہ یاد تھا اور پانی غلطی سےچلا گیا تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائیگا صرف روزے کی قضاء ہو گی کفارہ نہیں ہوگا ۔
فتاوی عالگیری میں ہے :
"وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة وعليه الاعتماد."
(کتاب الصوم ،الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسدج1، ص202،ط:المکتبۃ الحبیبیۃ کوئٹہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609100459
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن