بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

دادی یا نانی کا دودھ پلانا


سوال

کیا دادی نانی کا دودھ پی سکتے ہیں؟

جواب

دادی یا نانی   مدتِ رضاعت (دو سال کی عمر  تک )  میں  اپنے  پوتے پوتی یا نواسے نواسیوں میں کسی کو دودھ پلادے تو یہ جائز ہے، البتہ اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجائے گی، وہ دادی یا نانی ان بچوں کی رضاعی  ماں بھی  بن جائے گی اور اس  اعتبار سے   پھر  حرمت رضاعت کے احکامات ثابت ہوں گے۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"(هو) لغة بفتح وكسر: مص الثدي. وشرعا (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الأصح) فتح وبه يفتى كما في تصحيح القدوري عن العون."

(کتاب النکاح ، باب الرضاع، 3/ 209، ط: سعید)

وفیہ ایضاً:

"(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان."

(کتاب النکاح، باب الرضاع، 3/ 213،  ط:سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144510100037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں