اگر کسی عورت کا بھائی والدین کے ترکہ میں سے اس کا حق وراثت ادا نہ کر رہا ہو تو اس عورت کا شوہر اپنے بیوی کے کہنے پر اپنے سالے سے حق وراثت کے متعلق بات کرسکتا ہے؟ شریعت کی روشنی میں وضاحت فرمادیں!
اگر واقعۃً مذکورہ خاتون کا بھائی اسے اس کا وراثتی حق ادا نہ کر رہا ہو، اور وہ اپنے شوہر کو بھائی سے اپنے حق وراثت سے متعلق بات کرنے کا کہے،تو اس کا شوہر اپنے برادرِ نسبتی سے اس کے وراثتی حق کا مطالبہ کرسکتا ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ويجوز التوكيل بالبياعات والأشربة والإجارات والنكاح والطلاق والعتاق والخلع والصلح والإعارة والاستعارة والهبة والصدقة والإيداع وقبض الحقوق والخصومات وتقاضي الديون والرهن والارتهان كذا في الذخيرة."
(كتاب الوكالة، الباب الأول، ج:3، ص:564، ط: دار الفكر)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144607100589
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن